اشتہار

کرن ارجن میں سلمان خان سے متعلق ڈائریکٹر کا حیران کُن انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

مقبول بالی ووڈ فلم کرن ارجن کے ڈائریکٹر راکیش روشن نے سلمان خان سے متعلق حیران کن انکشاف کیا ہے۔

کرن ارجن کے ڈائریکٹر راکیش روشن کا کہنا ہے کہ فلم میں شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو کاسٹ کیا گیا تھا لیکن کسی وجہ سے اجے دستیاب نہیں تھے تو سلمان خان کو شامل کیا گیا۔

انڈین آئیڈل سیزن 13 شرکت کرنے والے راکیشن روشن نے بتایا کہ کرن ارجن کا پہلے نام ’کائنات’ رکھا گیا تھا بعد میں اسے تبدیل کیا گیا۔

- Advertisement -

راکیش روشن کا کہنا تھا کہ ’کہو نہ پیار ہے‘ میں پہلے کرینہ کپور کو شامل کیا جانا تھا لیکن وہ دستیاب نہ تھیں تو امیشا پٹیل کو شامل کیا گیا۔

واضح رہے کہ راکیش روشن نے 2013 میں آخری بار بیٹے ری تھک روشن کی فلم کرش تھری ڈائریکٹ کی تھی۔

ڈائریکٹر راکیشن روشن کی مشہور فلموں میں کوئی مل گیا، خون بھری مانگ ودیگر شامل ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں