جمعہ, نومبر 8, 2024
اشتہار

بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے انتہا پسندوں کے آگے ہتھیار ڈال دیے

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے پاکستان مخالف انتہا پسندوں کے سامنے گھنٹے ٹیکتے ہوئے آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکار کو شامل نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلمساز کرن جوہر نے ہندو انتہا پسندوں کے آگے  ہتھیار ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس وقت میری نئی فلم پر کام شروع ہوا تو دونوں ممالک کے درمیان حالات اچھے تھے مگر اس بنیاد پر مجھے ملک دشمن کے الزامات عائد کیے گئے جس کا مجھے شدید صدمہ پہنچا۔

پڑھیں: بھارت میں فلم ’اے دل ہے مشکل‘ کی ریلیز روک دی گئی

 کرن جوہر نے کہا کہ ’’ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہوں اور اس پر مذمت کرنے والے تمام افراد کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہوں اس لیے اب فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ اپنی کسی بھی فلم میں پاکستانی اداکاروں کو کام کرنے کا موقع نہیں دوں گا‘‘۔

مزید پڑھیں:  بھارتی انتہا پسند تنظیم کی فلم سازکرن جوہر اور مہیش بھٹ کو دھمکی

یاد رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے اور لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کے بعد بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے فلم سازوں کو دھمکیاں دی گئی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی فلموں میں سے پاکستانی اداکاروں کو نکال کر بھارتی فنکاروں کو شامل کرلیا تھا اور اُن فلموں کی ریلیز روک دی گئی تھی جن میں پاکستانی فنکاروں نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں