اشتہار

کرینہ کپور نے ’دی کریو‘ کی شوٹنگ شروع کر دی، تصویر وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’بے بو‘ کے لقب سے پہچان رکھنے والی معروف اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ’دی کریو‘ کی شوٹنگ شروع کر دی۔

کرینہ کپور نے ’دی کریو‘ کے سیٹ سے اپنی تازہ تصویر شیئر کر دی جو منٹوں میں وائرل ہوگئی۔ مداحوں نے اسے کافی پسند کیا اور اس پر تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کرینہ کپور ایک کمرے میں ڈریسر کے سامنے بیٹھی ہیں۔ ان کے پاس کافی کا بڑا مگ اور فلم کا اسکرپٹ بھی رکھا ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: عالیہ بھٹ پر کرینہ کپور بننے کا الزام لگ گیا

اداکارہ نے کیپشن میں فلم کے عملے کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ شوٹنگ کے دوسرے روز کی تصویر ہے۔

کرینہ

متعلقہ: کرینہ کپور کی پرانی تصاویر وائرل

راجیش کرشنن کی ہدایتکاری میں بننے والی ’دی کریو‘ میں کرینہ کپور کے علاوہ اداکارہ تبو اور کریتی سینن بھی نظر آئیں گی۔

اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کترینہ کپور نے فلم کے بارے میں بتایا کہ ’دی کریو‘ میری دیگر فلموں سے کافی مختلف ہے، اس میں ایسا ماحول دکھایا گیا ہے کہ سب کو مزہ آئے گا۔

’دی کریو‘ کی کہانی تین ایسی خواتین کے گرد گھومتی ہے جو اپنی زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے جدوجہد کرتی ہیں اور بعد میں جھوٹ کے جال میں پھنس جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں