منگل, دسمبر 10, 2024
اشتہار

یہ کس معروف اداکارہ کی بچپن کی تصویر ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ بہنوں کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

 شوبز فنکاروں کے بچپن کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں جسے دیکھ کر مداح بھی حیران رہ جاتے ہیں۔بالی ووڈ کی معروف اداکار کرشمہ کپور نے اپنی بہن کرینہ کپور کی سالگرہ پر خوبصورت انداز سے مبارکباد پیش کی۔

اداکارہ نے اپنی اوراپنی بہن کرینہ کپور کی بچپن کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جسے دیکھ کر صارفین حیران رہ گئے۔

- Advertisement -

کرشمہ کپور نے کرینہ کپور کے ساتھ اپنی یادگار پرانی تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "میری سب سے اچھی بہن اور میری بہترین دوست، سالگرہ مبارک ہو”۔

دوسری جانب کرینہ کپور نے بڑی بہن کرشمہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بچپن کو اپنے بچوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان سے مشابہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کرینہ کپور عرف بیبو آج اپنی 42ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں