کراچی : ڈی آئی جی ویمن جیل شیبہ شاہ نے کار ساز حادثے کی ملزمہ نتاشہ کو جیل میں اضافی سہولتیں دینے کی حقیقت بتادی۔
تفصیلات کے مطابق کار ساز حادثے کی ملزمہ کو جیل میں سہولتیں فراہم کیے جانے کے الزام کے حقائق جاننے کے لئے اے آر وائی نیوز کی ٹیم اس بیرک تک پہنچ گئی کہ نتاشہ کس بیرک میں ہے اور کتنی خواتین ایک بیرکس میں ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی ویمن جیل شیبہ شاہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کرتے ہوئے بتایا نتاشہ کو 30 خواتین کے ہمراہ بیرک میں رکھا گیا ہے، بیرک میں واٹر کولر ڈیپ فریزر اور بیڈ موجود ہیں۔
ملزمہ کو سہولیات کی فراہمی پر شیبا شاہ کا کہنا تھا کہ کسی خاتون کو قانون سے ہٹ کر سہولیات نہیں دی جاتی، نتاشا کو کوئی اضافی سہولت نہیں دی جارہی، تمام قیدیوں کو ایک جیسی سہولت میسر ہے۔
ڈی آئی جی ویمن جیل نے ملزمہ کے رات کو گھر جانے کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سہولت دینے اور گھربھیجنے کی باتیں محض الزام ہے، نتاشہ رات کو گھر جانے کی خبر بالکل غلط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وومن جیل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی ہائی پروفائل قیدی آئی ہے تاہم گھر سے پانی اور کھانا منگوانے کی اجازت ہوتی ہے۔
شیبا شاہ نے ملزمہ کی ذہنی حالت کے حوالے سے سوال پر نتاشہ کو نارمل قرار دیا۔