اتوار, ستمبر 15, 2024
اشتہار

کارساز حادثہ، ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پہلی بار صرف اے آر وائی نیوز پر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کارساز حادثہ کے تناظر میں ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ پہلی بار اے آر وائی نیوز نے نشر کر دی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کی موت کے کیس میں گرفتار ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ دو روز قبل پولیس کو موصول ہوئی تھی، یہ رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہے۔

رپورٹ ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ نے جاری کی ہے، جس میں ملزمہ نتاشا کے نشے میں ہونے کا انکشاف ہوا تھا، میڈیکل رپورٹ میں لکھا ہے کہ یورین رپورٹ میں واضح طور پر میتھافیٹامائن آئس نشے کا پتا چلا ہے۔

- Advertisement -

ملزمہ نتاشا کے میڈیکل ایگزامینیشن کے لیے خون اور پیشاب کے سیمپلز دیے گئے تھے، رپورٹ پر ڈائریکٹر لیبارٹریز اینڈ کیمیکل ایگزامنر گورنمنٹ آف سندھ ڈاکٹر سلیم عبدالقدیر کے دستخط موجود ہیں، ڈاکٹر تحسین شیخ کے دستخط بھی ہیں۔

پولیس نے کارساز حادثہ میں ملوث ملزمہ کی میڈیکل رپورٹ موصول ہونے کے بعد 2 سے 3 دن کے لیے سیل کر دی تھی، ملزمہ نتاشا کے خلاف 18 اگست کو مقدمے کا اندراج کیا گیا تھا، میڈیکل رپورٹ کی بنیاد پر ان کے خلاف دوسرا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ 19 اگست کو کارساز روڈ پر گاڑی کی ٹکر سے باپ بیٹی کے جاں بحق ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، گاڑی میں سوار ملزمہ نتاشا نے موٹر سائیکل پر والد کے ساتھ سوار آمنہ عارف کو پیچھے سے زور سے ہٹ کیا تھا، جس کے نتیجے میں دونوں کی موت واقع ہو گئی تھی۔ اس واقعے میں 5 افراد زخمی تھے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

کارساز حادثہ کیس: ملزمہ نتاشا کے خلاف منشیات استعمال کرنے کا مقدمہ درج 

Comments

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں