The news is by your side.

Advertisement

کرتارپور: 51 سال قبل بچھڑے خاندان کی جذباتی ملاقات

نارووال: گردوارہ دربار صاحب میں ایک اور بچھڑے خاندان کی جذباتی ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق  کرتارپور راہداری برصغیر کی تقسیم کے وقت بچھڑنے والے خاندانوں کو ملانے کا ذریعہ بنتا جارہا ہے۔

ظفروال کےرہائشی خاتون باوی دیوی کی گردوارہ دربار صاحب کرتارپور میں اکاون سال بعد اپنی نند اوربھاوج سے یادگار ملاقات ہوئی، جہاں بچھڑے خاندان ایسے ملے کہ وہاں موجود دیگر افراد بھی اپنے آنسو نہ تھام سکے۔

مذکورہ ہندو خاندان انیس سو اکہتر میں ہجرت کرگیا تھا، آج کل وہ گاؤں جنڈی ضلع گورداسپور انڈیا میں رہائش پذیر ہیں۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ بھی بھارتی ضلع امرتسر کےگاؤں شاہ پور ڈوگراں کے خاندان نے ننکانہ صاحب کے رہائشی شاہد رفیق سےملاقات کی تھی ، شاہد رفیق نے بتایا کہ ہمارےخاندان دو ملکوں میں آباد تھے، دو سال قبل سوشل میڈیا کےذریعے ہماری اپنےبڑوں سے ملاقات ہوئی، آج اپنی دادی اور کزن سے ملاقات نے دلی خواہش پوری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: کرتارپور : 74 سال قبل بچھڑنے والے خاندان کی ملاقات، جذباتی مناظر

بچھڑے خاندانوں کے ملنے پر کرتارپور انتظامیہ نے خوشی کے موقع پر مٹھائی تقسیم کی، اس موقع پر بچھڑے ہوئے خاندان نے کرتارپور گردوارہ کے مختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

رواں سال دس جنوری کو کرتارپور راہداری پر بھارتی شہری سکہ خان نے پاکستان میں موجود اپنے بھائی سے 74 سال بعد پہلی مرتبہ ملاقات کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں