اتوار, مئی 26, 2024
اشتہار

کشمیر میں شہید ہونے والوں کی تعداد نواسی ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر:کشمیریوں کوان کے گھروں میں نظربندہوئے باون دن ہوگئے ہیں اورآٹھ جولائی سےاب تک احتجاج کرنے والے شہید کشمیریوں کی تعدادنواسی ہوگئی ہے ۔

بھارت میں انتہاپسندحکمراں جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی نےکشمیریوں کوسات ہفتےسےزائد ان کے گھروں میں محصورکررکھاہے‘ اتنی بڑی تعدادمیں لوگوں کو محصورکرنے کی مثال شاید ہی کوئی اورہو۔

جنت نظیروادئ کشمیر میں مسلسل باون روزکےکرفیو کے باعث خوراک اور ادویات ناپید ہوگئی ہیں جبکہ وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس معطل ہے۔

- Advertisement -

بھارتی فوج نے باپ کے سامنے بیٹے کو شہید کردیا*

بھارتی متعصب فوج نے کشمیری مسلمانوں کو پیلٹ گن سے زخمی کرنے کے بعد اب مرچوں والی گن پاوا سے ستم ڈھانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

سخت کرفیو کے دوران حریت کانفرنس نےیکم ستمبرتک ہڑتال اوراحتجاجی مظاہرےکی اپیل کی ہےجس پر کشمیریوں نے لبیک کہاہے۔

وزیراعظم نوازشریف نے اس مقصد کے لئے بائیسں پارلیمنٹیرینز کواپنا نمائندہ خصوصی مقررکردیا ہے جو عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کامعاملہ اٹھائیں گے اورعالمی برادری کو وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کے بعد گذشتہ ایک ماہ کے عرصے میں تشدد میں اضافے کے سبب تقریباً 89 سے زائد افرادشہید جبکہ پانچ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں