اشتہار

بھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر: بھارتی یوم جمہوریہ پر دنیا بھر کے کشمیری آج یوم سیاہ منارہے ہیں، آج وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔

تفصیلات کے مطابق جموں کشمیر کے بڑے حصے پر غاصبانہ قبضے کیخلاف دنیا بھر میں مقیم کشیمری آج بھارت کے یومِ جمہوریہ کو یومِ سیاہ کے طور پر منارہے ہیں۔

یوم سیاہ منانے کی کال جماعتی حریت کانفرنس نے دی ہے ، اہلیانِ کشمیر کا کہنا ہے عالمی برادری جان لے کے کشمیر کا بچہ بچہ اپنے مادرِ وطن پر بھارت کے جبری قبضے کو مسترد کرتا ہے، بھارت مقبوضہ وادی میں سنگین جنگی جرائم میں ملوث ہے، کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

- Advertisement -

مقبوضہ وادی میں آج مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، احتجاجی مظاہرے اورریلیاں نکالی جائیں گی جبکہ بھارتی سفارتخانوں پر احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔

کشمیرکونسل ای یوکے چیئرمین علی رضاسید نےاپنےویڈیو پیغام میں بتایاکہ یوم سیاہ منانےکامقصدنام نہاد بھارتی جمہوریت کی اصل تصویرکودنیا کےسامنےپیش کرناہے۔

علی رضاسید کا کہنا تھا کہ انتہا پسند مودی سرکار کی ایماء پر کشمیری عوام پربدترین مظالم ڈھائے جا رہے ہیں،عالمی برادری اورانسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیریوں کوبھارتی جبروتشدد سےنجات دلوائیں۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویرالیاس کہتےہیں بھارتی یوم جمہوریہ صرف ڈھونگ ہے

مشیر صدر آزاد کشمیر ظریف خان نے عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کرداراداکرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں