اشتہار

کیٹ ونسلیٹ نے ٹام کروز کو پیچھے چھوڑ دیا، نیا ریکارڈ قائم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : ہالی ووڈ کی مشہور زمانہ فلم ٹائٹینک کی ہیروئن اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے ایک اہم کارنامہ انجام دے کر نامور اسٹار ٹام کروز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق خوبرو ہالی ووڈ اداکارہ کیٹ ونسلیٹ نے زیرِ سمندر سات منٹ تک سانس روکنے کا ریکارڈ بنا ڈالا۔

انہوں نے ہالی ووڈ فلم ’اواتار ٹو‘ میں ایک منظر کی عکس بندی کے ٹریننگ سیشن میں پانی کے اندر سات منٹ پندرہ سیکنڈ تک اپنی سانس روکے رکھا۔

- Advertisement -

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس کے لیے انہوں نے 3 ہفتے کی تربیت حاصل کی تھی، جس میں سکھایا جاتا ہے کہ کس طرح جسم میں آکسیجن زیادہ سے زیادہ دیر تک برقرار رکھی جائے۔ ،

یاد رہے کہ کیٹ ونسلیٹ سے پہلے یہ ریکارڈ ٹام کروز کے نام تھا، انہوں نے مشن امپوسیبل کی عکسبندی کے ایک منظر میں چھ منٹ تک زیر سمندرسانس روکے رکھا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں