اشتہار

کترینہ کیف اور وکی کوشل شادی کے بندھن میں بندھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راجھستان : وکی کوشل اور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تصاویر اور ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

بالی ووڈ سپراسٹار اداکارہ کترینہ کیف نے وکی کوشل کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں، شادی کی تقریب میں شوبز شخصیات اور عزیز و اقارب شریک ہوئے۔

بالی ووڈ کے خوبصورت نوبیاہتہ جوڑے کی عروسی لباس زیب تن کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جنہیں مداحوں کی جانب سے شادی سے منسوب کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

انٹرنیٹ پر گردش کرتی تصویروں میں اداکارہ کترینہ کیف سرخ عروسی جوڑا پہنے انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ وکی کوشل بھی آف وائٹ شیروانی زیب تن کیے انتہائی نفیس لگ رہے ہیں۔

کترینہ اور وکی کوشل کی شادی کے مناظر لیک

خیال رہے کہ دونوں اداکاروؤں نے اپنی شادی کی تقریب کی ٹیلی کاسٹ کے حقوق ایمازون پرائم کو باضابطہ طور پر 200 کروڑ روپے کے عوض فروخت کیے تھے جس کی وجہ سے تقریب کے دوران موبائل کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے اسکے باوجود شادی کی تصاویر اور ویڈیوز منظر عام پر آنا شروع ہوگئی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں