منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کترینہ کیف کا فلم ’بچنا اے حسینوں‘ سے متعلق اہم انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ میں ’باربی ڈول‘ کے لقب سے مشہور کترینہ کیف نے 2008 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بچنا اے حسینوں‘ سے متعلق اہم انکشاف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف نے حال میں دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے فلمی کیریئر سے متعلق اہم باتیں بتائیں۔ اس دوران انہوں نے رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کی فلم کے بارے میں بھی بات کی۔

کترینہ کیف نے بتایا کہ بچنا اے حسینوں میں، میں رنبیر کپور کی چوتھی گرل فرینڈ بننے والی تھی لیکن میرا کردار ہٹا دیا گیا۔ فلم کی کہانی رنبیر کپور کے کردار کے گرد گھومتی ہے جنہیں تین خواتین کے دل توڑنے کا بعد سچا پیار ملتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Katrina Kaif (@katrinakaif)

- Advertisement -

انٹرویو میں اپنے پروجیکٹس کے بارے میں کترینہ کیف نے بتایا کہ وہ اس وقت متعدد پروجیکٹس میں شامل ہیں جن میں سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر 3‘ اور وجے سیتھوپتی کے ساتھ فلم ’میری کرسمس‘ شامل ہے۔

اس سے قبل ایک انٹرویو میں کترینہ کیف نے مرد اداکاروں سے کم معاوضہ ملنے پر کہا تھا کہ سینما کے تناظر میں معاوضوں کی برابری کا مسئلہ ایک واقعی مشکل موضوع ہے۔

بالی وڈ اداکارہ سے پوچھا گیا تھا کہ کیا فلم انڈسٹری 20 سال پہلے کی نسبت خواتین اور مردوں کو برابری کی ادائیگی کے کسی بھی طرح قریب ہے؟

اس پر ان کا کہنا تھا کہ نہیں، ایک لفظ میں اس کا واحد سادہ سا جواب یہی ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی ایک مشکل موضوع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں