اشتہار

بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور سسٹم پھر بیٹھ گیا، بجلی بند

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی میں بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور ٹرانسمیشن سسٹم پھر بیٹھ گیا اور 300 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے شہر قائد کے وسیع علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں ہفتے کے روز بارش ہوتے ہی کے الیکٹرک کا کمزور ٹرانسمیشن سسٹم ایک بار پھر متاثر ہوگیا اور 300 فیڈرز ٹرپ کرگئے جس سے شہر قائد کے وسیع علاقے کی بجلی بند ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق 300 فیڈرز ٹرپ ہونے کے ساتھ مختلف علاقوں میں بجلی کے تار بھی ٹوٹ کر گرگئے جب کہ کئی جگہوں پر پی ایم ٹیز اور سب اسٹیشن میں پانی داخل ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد علاقوں میں بجلی بند ہوگئی ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بالخصوص کل عید کے حوالے سے تیاریاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

ہفتے کے روز جن شہر قائد کے جن علاقوں کی بجلی بند ہوئی ہے ان میں لائنز ایریا، صدر، ڈی ایچ اے، جیکب لائن، گلشن ظہور، گژری، پنجاب کالونی، کینٹ، باتھ آئی لینڈ، نیلم کالونی، سٹی ریلوے کالونی، شیریں جناح کالونی، سلطان آباد، بلدیہ ٹاؤن، اتحاد کالونی، ہجرت کالونی، اولڈ سٹی ایریا، لیاری، گارڈن، کیماڑی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث 200 کے قریب فیڈرز متاثر ہیں، کچھ علاقوں میں کھڑے پانی کے باعث بجلی بحالی میں دشواری ہے جب کہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی بلاتعطل جاری ہے۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بارش کا پانی اترنے کے ساتھ بجلی بحالی کا عمل شروع کیا جا رہا ہے، ایف بی ایریا بلاک 19 اور 22 سمیت اعظم بستی گارڈن روڈ اور دیگر علاقوں کی بجلی بحال کردی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں