اشتہار

گلشنِ حدید میں بجلی ٹاور گرنے کے بعد کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گلشنِ حدید میں ٹاور گرنے کے واقعے سے شہر کی بجلی فراہمی متاثر نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث گلشنِ حدید میں ٹاور گرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ اب اس حوالے سے شہر کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کا موقف سامنے آگیا ہے۔

کے الیکٹرک حکام نے بتایا کہ گلشنِ حدید میں ٹاور گرنے سے کراچی کو بجلی کی فراہمی متاثر نہیں ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان نے کہا کہ گلشنِ حدید کے قریب ہائی ٹینشن پول سے کوئی سپلائی منسلک نہیں ہے۔ کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔

ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر ٹیسٹنگ کے لیے استعمال ہو رہا تھا جو کہ گزشتہ دنوں شہر میں چلنے والی تیز ہواؤں سے متاثر ہوا۔

ترجمان کے الیکٹرک کا مزید کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے عملے کو مرمتی کام کرنے کے لیے متحرک کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں