ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

کیماڑی میں اموات خسرہ کے باعث ہوئیں، وزارت صحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں پُراسرار ہلاکتوں کیا وجہ کیا تھی؟ وزارت صحت نے اہم انکشاف کر ڈالا۔

وزارت صحت حکام کے مطابق کیماڑی کے رہائشی تیرہ افراد کے خون کے نمونے این آئی ایچ بھجوائے گئے، جن میں سے چار نمونوں میں خسرہ کی تصدیق ہوئی جبکہ ایک فرد میں ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق ہوئی۔

این آئی ایچ حکام کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ علی محمد گوٹھ کے لوگ بیمار افراد کو کمرے میں بند کر دیتے تھے، لوگوں میں شعور کی کمی اور محکمہ صحت افسران کی غفلت اموات کا سبب بنی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: کیماڑی میں زہریلے دھوئیں سے 19 اموات : طبی و ماحولیاتی ماہرین کا رپورٹ میں نیا انکشاف

حکام نے ضلع کیماڑی کے ہیلتھ افسر اور دیگر افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے ضلع بھر میں ویکسینیشن کی کم شرح کے ذمہ داران کے خلاف بھی ٹھوس قدم اٹھانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایجنسی نے علاقے میں زہریلی گیس سے اموات کا امکان رد کردیا تھا۔

یاد رہے کہ کیماڑی کے علی محمد گوٹھ میں رواں سال 10 جنوری سے 25 جنوری کے دوران بچوں سمیت مختلف عمر کے 18 افراد پراسرار بیماری کا شکار ہو کر موت کے منہ میں چلے گئے تھے۔

اس بیماری کا شکار ہونے والے افراد میں بخار، گلے کی سوزش اور سانس لینے میں دشواری جیسی ابتدائی علامات ظاہر ہوئیں جس کے پانچ سے سات دن کے اندر ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں