ہفتہ, نومبر 16, 2024
اشتہار

فریقین کو واپس لانے کا وقت گزر گیا: رہنما بی اے پی خالد مگسی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے رہنما خالد مگسی نے حکومتی رہنماؤں کے دعوؤں کے جواب میں کہا ہے کہ فریقین کو واپس لانے کا وقت گزر گیا ہے، جانے والوں کو پی ٹی آئی کے رویے اور الفاظ نے دور کیا ہے۔

پی ٹی آئی جلسے کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن میں گفتگو کرتے ہوئے بی اے پی رہنما خالد مگسی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جلسے جلوسوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لڑائی کو باہر لے کر آ گئے ہیں، جس سے عوام کو تکلیف ہو رہی ہے، یہ میدان کی لڑائی نہیں بلکہ یہاں پر نمبر گیم ہے۔

انھوں نے کہا ساڑھے تین سال ہم نے تقریباً اپوزیشن میں گزارے ہیں، ہمیں پی ٹی آئی کے رویے اور الفاظ نے دور کیا ہے، مزید وقت اپوزیشن میں نہیں گزارنا چاہتے۔

- Advertisement -

شاہ زین بگٹی نے وفاقی کابینہ سے علیحدگی کا اعلان کردیا

خالد مگسی کا کہنا تھا حتمی وقت آ گیا ہے، خان صاحب نے ڈرا دیا ہے کہ پتا نہیں کیا ہو جائے گا، اس وقت بھی اپنے الائنس کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے، ہم نے اپنا نمبر پورا کرنا ہے جس کے لیے ورک آؤٹ کر رہے ہیں، ہم ق لیگ اور ایم کیو ایم سے رابطے میں ہیں۔

بی اے پی رہنما نے کہا کل 4 بجے سیشن شروع ہوگا اور فیصلہ سامنے آ جائے گا، کل شام سے ایسی خبریں دیں گے کہ آپ کے پاس نیوز ہی نیوز ہوں گی، بولڈ آؤٹ کس کو کریں گے اس لیے تھوڑا مزید انتظار کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں