تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

جیساریلیف عمران خان کو مل رہا ہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، خواجہ آصف

سیالکوٹ: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جیسا ریلیف عمران خان کو مل رہاہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، ہمیں اپنی آئینی طاقت کاعلم ہےاورہم اس کااستعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رات کو معلوم ہوا پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھر پر چھاپےمارےگئےہیں، ہماری سیاست میں کہیں بھی انتقام کالفظ نہیں ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چادراورچاردیواری کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں، انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتا، جن فیملیز کیساتھ برا سلوک کیاگیا ان سے معافی مانگنےکیلئے تیارہوں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ سوچ بھی نہیں سکتا اس قسم کا سلوک روا رکھاجائےگا، اجازت ملی تو ان خواتین اور بیٹیوں سے معافی مانگوں گا، سیاست کی وجہ سے بہت سی حدود کراس ہوئی ہے، انتظامیہ اورپولیس کاتو کچھ نہیں جاتا میں بہت شرمندہ ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ کچھ ہوا ہے تو بھی ہمیں اس بات کا حق نہیں کے ہم ایساکریں ، میں اس چیز کی روایت رکھنے کے خلاف ہوں، سیاسی بنیاد پربیان نہیں دےرہاذاتی طور پر شرمندہ ہوں۔

خواجہ آصف نے بتایا کہ سال 2018میں ایک ایجنڈے کے تحت نوازشریف کیخلاف سازش شروع ہوئی، نوازشریف کی سیاست آج بھی جاری ہے اور ان کا بھائی وزیراعظم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ نوازشریف کو سازش کے تحت سیاست سے نکالاگیا، جیساریلیف عمران خان کو مل رہاہے کاش ہمیں بھی ایسا ریلیف ملتا، عمران خان کے دور میں پیپلزپارٹی اورن لیگ پر مقدمات بنائےگئے۔

ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں ملک کے حالات کو خراب کیاگیا، پارلیمنٹ جو بھی فیصلہ کرےگی سب کو قبول کرنا ہوگا۔

ن لیگی رہنما نے نواز شریف کے حوالے سے کہا کہ بیٹےسےتنخواہ نہ لینےپرنوازشریف کو تاحیات نااہل کیاگیا، ہمیں اپنی آئینی طاقت کاعلم ہےاورہم اس کااستعمال کریں گے۔

9 مئی کے واقعات سے متعلق خواجہ آصف نے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کو ہدایت ملی کہ آپ نے یہ سب کرنا ہے، شرپسندوں نے سرکاری املاک پر حملہ کیاتوڑپھوڑ کی۔

ان کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی حدود سے تجاوز ہو رہا ہے، پارلیمنٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے کی ایگزیکٹو پابند ہے، جوہمارادشمن نہیں کرسکاوہ عمران خان کےحواریوں نےکردیکھایا، لاہوراورراولپنڈی میں پاک فوج کی تنصیبات پر حملے کیےگئے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ صدرعارف علوی نے املاک کو نقصان پہنچانے پر ایک لفظ نہیں بولا، جنہوں نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا ان کو ضرور سزا ملے گی، جوطریقہ کار یہ اپنا رہے ہیں ان کو اس پر جواب ملے گا۔

Comments

- Advertisement -