ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خواجہ آصف عام معافی مانگیں، وائس چانسلرز کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: (حسین احمد) – وزیر دفاع خواجہ آصف کے وائس چانسلر سے متعلق اسمبلی میں دئیے گئے ریمارکس پر وائس چانسلرز نے مذمت کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلرز نے اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھ دیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف اپنے بیان پر عام معافی مانگیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے ڈکیت کے الفاظ استعمال کیے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں، وفاقی وزیر کے جانب سے دئیے گئے ریمارکس ایوان کی کارروائی ایکسپنج کیے جائیں اس طرح کے ریمارکس سے شعبے تعلیم کے لیے وائس چانسلر کے خدمات کو نظر انداز کیا جارہا ہے۔

- Advertisement -

خط کے مطابق وائس چانسلرز دیگر فیکلٹی ممبران سے مل کر بے شمار نوجوان کے مستقبل کو سنوارنے میں مدد کرتے ہیں جو معاشرے کے مختلف شعبہ میں خدمات انجام دیتے ہیں ہر شعبے کی ترقی کے لیے مثبت مباحثہ اور تنقید برائے اصلاح ضروری ہے لیکن وائس چانسلرز کو ڈکیتوں سے تشبیہ دینا پوری ایجوکیشن کمیونٹی کو کمزور کرنے کے مترادف ہوتا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے اس طرح مثبت کاوشوں کے لیے باہمی عزت اور احترام کی ضرورت ہے ہم وفاقی وزیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ معافی مانگے قومی اسمبلی کی کارروائی سے اگر ریمارکس کو ایکسپنج کیا گیا ہم اس اقدام کو سراہیں گے۔ خط پر 22 وائس چانسلرز کے دستخط بھی موجود ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں