اشتہار

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین سینیٹرز کو کوڑا کرکٹ قرار دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

وزیردفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی خواتین سینیٹرز کو کوڑا کرکٹ اور باقیات قرار دے دیا۔

خواجہ آصف نے ایوان میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی باقیات پارلیمنٹ میں اب بھی موجود ہیں ایوان میں پی ٹی آئی کا کوڑا کرکٹ باقی رہ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں پاک دامنی کا طعنہ دیں جن لوگوں کی تاریخ بھیانک ہووہ ایسی باتیں کر رہے ہیں یہ خواتین ہیں اگر میں نے جواب دیا تو کہیں گی کہ ہم خواتین ہیں۔

- Advertisement -

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ تجویز ہے کہ دو جگہوں پر جذبات آگئے تھے وہ دونوں لفظ حذف کردیےجائیں علی ظفر نے کہا یہ بھیڑوں کا ریوڑ ہے تو یہ ایوان ہےاس میں کوئی بھیڑیں نہیں، دوسرا کوڑا کرکٹ والا لفظ بھی حذف کر دیا جائے۔

اسپیکر نے کہا کہ کوڑا کرکٹ کا لفظ تو حذف کر دیا تھا علی ظفر کے بھیڑیے والا لفظ بھی حذف کرتا ہوں۔

وزیرقانون کا کہنا تھا کہ کوئی قانون سازی بشمول الیکشن ایکٹ نہیں پیش کیا جا رہا ہے الیکشن ایکٹ کی54ترامیم تھیں جواسی ایوان میں2منٹ میں کی گئی تھیں، یہی بہن بھائی اس وقت ڈیسک بجا رہے تھےجو آج شور کر رہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں