اشتہار

عمران خان کوئی کام اپنےمال پرنہیں کرتے، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر دفاع خواجہ آصف چیئرمین پی ٹی آئی پر زکوۃ کا فنڈز خردبرد کرنے کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں خواجہ رفیق کی برسی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے گفتگو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کوئی کام اپنے مال پر نہیں کرتے، انہوں نے زکوۃ کے پیسے بھی سیاسی فنڈ میں جمع کرائے۔

خواجہ آصف نے الزام عائد کیا کہ اس فنڈز میں سے ستر لاکھ انہوں نے ایک خاتون کو بھی دئیے۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: ’اسٹیبلشمنٹ کی طرح عمران خان بھی ایک حقیقت ہے

وزیردفاع نے کہا کہ ایک بار میں نے شاہ محمود قریشی سے کہا کہ ان کی جیبیں چیک کرو، پیسے نکل آئے تو استعفیٰ دے دونگا، عمران خان کا نام لئے بغیر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ خود بھی اور اس کے پیروکار بھی جیب کترے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ جب عدم اعتماد ہوئی تب الیکشن کرانے چاہئے تھے مگر ہم نے بلیک میل ہو کر الیکشن نہیں کرانا ، حکومت مدت پوری کرے گی اور الیکشن وقت پر ہوں گے ۔

تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کہتا ہے سب سیاست دانوں کو بیٹھنا ہو گا، آدھے سیاست دان تو کسی اور جگہ فٹ ہیں، تمام اداروں کو بھی ساتھ بیٹھنا ہو گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں