اشتہار

‘عمران خان ضد چھوڑو، قومی اسمبلی میں واپس آؤ’

اشتہار

حیرت انگیز

قصور: وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ یہ وقت الزامات لگانے کا نہیں، دہشت گردی،مہنگائی اور لاقانونیت سے لڑنے کا ہے، عمران خان ضد چھوڑیں اور اسمبلی میں آئیں۔

تفصیلات کے مطابق قصور میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ پاکستان کو جھوٹےنعروں کی نہیں اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے، ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کا حل سیاسی لڑائی نہیں

انہوں نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہوقت الزامات لگانےکا نہیں کارکردگی دکھانےکاہے، یہ وقت دہشت گردی،مہنگائی اورلاقانونیت سےلڑنےکاہے۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان ضد چھوڑو، قومی اسمبلی میں واپس آؤ اور ملک کی خدمت کرو، قومی اسمبلی میں آکر سیاسی میدان میں مقابلہ کرو۔

یہ بھی پڑھیں: کوئی ابہام نہیں، کل اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کردیا جائے گا، رہنما پی ٹی آئی

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ سیاست میں لوگوں کی خدمت نہ ہو تو وہ سیاست نہیں فرعونیت ہوتی ہے،ہم نے اپنے سیاسی مفادات داؤ پرلگا کرریاست بچائی ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ سعد رفیق نے الزام عائد کیا کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملک کو ریکارڈ قرض کی دلدل میں دکھیلا، سی پیک جیسے عظیم منصوبے کو التوا میں رکھا، جس کے باعث معاشی ترقی کا پہیہ رکا، یہ ملک کے ساتھ بہت بڑا ظلم تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں