منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

خیرپور میں ماں سے چھینا گیا کمسن بچہ قتل، نہر سے لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر خیرپور میں ماں کی گود سے چھینے گئے دو سالہ بچے کو قتل کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور میں گزشتہ دنوں نامعلوم موٹر سائیکل خاتون کاجل کی گود سے دو سالہ بچے کو چھین کر فرار ہوگئے تھے، معصوم بچے ذیشان کی لاش علی نواز واہ سے برآمد کرلی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ماں اپنے بچے کو دوائی دلانے کے لیے اسپتال لے گئی تھی دوائی دلا کر وہ واپس آرہی تھی تو نامعلوم ملزمان خاتون کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بچے کو چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

خاتون نے واقعے پر آبدیدہ ہوتے ہوئے ساری روداز سنائی تھی اور پولیس حکام سے بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا تھا۔

بچے کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام برپا ہوگیا، والدہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا گیا تھا۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ میں پولیس کی بے حسی یہ ہے کہ کوئی بھی معاملہ ہو تو اس وقت تک مقدمہ درج نہیں کیا جاتا جب تک لواحقین کی جانب سے احتجاج نہ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ’راہ چلتی خاتون سے 2 سالہ بچہ چھین لیا گیا‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ بچے کے قتل کے بعد بھی پولیس مقدمہ درج کرنے کو تیار نہیں اور پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی واقعے کی تفتیش کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں