19.8 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

پی ٹی آئی کا 100 روز میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہے، خسرو بختیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک کے سربراہ اور تحریک انصاف میں شامل ہونے والے خسرو بختیار نے کہا ہے کہ عمران خان کا جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کا عزم خوش آئند ہے، پی ٹی آئی کا 100 روزہ پروگرام انقلابی اقدام ثابت ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے آئندہ ممکنہ حکومت کے ابتدائی 100 روز کے ایجنڈے کا اعلان کیا جس کو جنوبی پنجاب صوبہ محاذ تحریک کے سربراہ نے انقلابی اقدام قرار دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا ایجنڈا لے کر آئے۔

خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ عمران خان کاجنوبی پنجاب صوبہ بنانےکاعزم خوش آئند ہے،  انقلابی پروگرام سےجنوبی پنجاب کےعوام کیلئےترقی کے نئے راستےکھلیں گے۔

- Advertisement -

اُن کا کہنا تھا کہ عمران خان کاایک کروڑ ملازمتیں دینےکااعلان محرومیاں ختم کرےگا اور یہ پورے ملک کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے بہت بڑی خوش خبری ثابت ہوگا۔

مزید پڑھیں: سو دن کا منشور پی ٹی آئی کی سمت کا تعین کررہا ہے۔ عمران خان

قبل ازیں تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ حکومت کے ابتدائی سو روز سے متعلق ترجیحات کا اعلان کیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی، تعلیم، صحت، زرعی ایمرجنسی کپتان کے پلان کا حصہ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف ملک کی وہ واحد جماعت ہے جو وفاق کی سوچ رکھتی ہے، ہم حکومت میں آنے کے بعد نئی اصلاحات لائیں گے اور سب سے پہلے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کریں گے علاوہ ازیں بلوچستان کے ناراض لوگوں کو مناکر قومی دھارے میں کریں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ٹیکس اصلاحات، حقوق نسواں، بلدیاتی نظام کی بہتری، سمندر پار پاکستانیوں کے لیےاقدامات بھی پلان میں شامل ہیں جبکہ کراچی کی ترقی اور شہر قائد کے مسائل پر قابو پانا بھی تحریک انصاف کے 100 روزہ منشور میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے پہلے سو روزہ ایجنڈے کا اعلان کردیا

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ شہری پراپرٹی کے ٹیکس نظام کو بہتر بنا کر قومی خزانہ کو مالی فائدہ پہنچائیں گے اور اس سے حاصل ہونے والی  آمدن کو کراچی کی ترقی کے لیے استعمال کریں گے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ حکومت کے ابتدائی 100 روز میں جنوبی پنجاب کو علیحدہ صوبہ بنانے کا بھی اعلان کیا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں