اشتہار

عمران خان کی پالیسیاں حکومت کو اورمضبوط کررہی ہیں، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہمارے مطالبات مان لئے جائیں تو حکومت کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔ خورشید شاہ نے اسلام آباد لاک ڈاؤن منصوبے کی مخالفت کرتے ہوئے کپتان کو ایک بار پھر ن لیگ کا سپورٹرقراردے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ حالات دیکھ کر لگتا ہے کہ حکومت 2018ءتک چل نہ پائے گی۔ عمران خان وزیراعظم نواز شریف کے سب سے بڑے حامی ہیں کیونکہ ان کی پالیسیوں سے وہ اور بھی مضبوط ہو رہے ہیں۔

خورشید شاہ نےحکومت مخالف لانگ مارچ کی بات کو دہراتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو کے دئیے گئے چار مطالبات پر حکومت بات کرے گی تو ضرور کریں گے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سعد رفیق نے ملنے کا پیغام پہنچایا تھا جبکہ اسحاق ڈار نے بھی جمعرات کو رابطہ کر کے کہا تھا کہ ہم ملنا چاہتے ہیں، انہیں جواب دیا تھا کہ جب چاہیں مل سکتے ہیں کیونکہ سیاست میں بات چیت سے انکار جمہوریت سے نفی ہو گی، اندرونی و بیرونی معاملات پر بات چیت ہی بہترین حل ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے 2 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ 2 نومبر کا بریج بننے کیلئے تیار نہیں ہیں اور نہ ہی شہر بند کرنے کے حق میں ہیں۔ عمران خان نے بہت اچھا گیم کھیلا ہے اور ان کا سارا کھیل ڈگڈگی والا ہے اور وہ خود کو لیڈر ثابت کرنے کیلئے سب کچھ کر رہے لیکن پیپلز پارٹی ڈبل گیم نہیں کھیلتی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں سے روزگار چھین رہی ہے اور ہم آگے جانے کے بجائے پیچھے جا رہے ہیں، بیروزگاری نے تباہی مچا رکھی ہے اور لوڈشیڈنگ نے عوام کو تنگ کر رکھا ہے۔ حکومتی پالیسیوں پرتنقید کرتے ہوئےخورشید شاہ نے شہریوں کو حلیم بریانی بیچ کرگزر بسر کا مشورہ بھی دیا۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں