تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیب نے پی پی رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا

اسلام  آباد: آمدن سے زاید اثاثہ جات کیس میں اہم کارروائی عمل میں‌ آئی ہے، نیب نے پی پی کے سینئر رہنما کو گرفتار کر لیا.

تفصیلات کے مطابق نیب سکھراور راولپنڈی کی مشترکہ کارروائی میں سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا گیا.

خیال رہے کہ 30 اگست 2019 کو نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں.

 آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں‌ خورشید شاہ کو سوال نامہ ارسال کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: نیب انکوائریز کے بعد خورشید شاہ کو ایک اور مشکل کا سامنا

قبل ازیں نیب نے خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے مستقل کیے گئے ملازمین کی تمام تفصیلات طلب کی تھیں  اور  وزارتوں کو خط لکھ کر کہا تھا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی تفصیلات کل تک فراہم کی جائیں۔

خیال رہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے متعدد بار یہ بیان دہرایا گیا ہے کہ احتساب کا عمل جاری رہے گا، اس پر سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، کیس بنے گا، تو کارروائی ہوگی۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بھی یہ واضح کیا گیا ہے کہ کرپشن کے خلاف اقدامات جاری رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -