تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں گے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے گی، کوشش ہوگی کہ دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر پارٹی کی کوشش ہوتی ہے اپنی پارٹی کے سربراہ کو لیڈرآف ہاؤس بناسکے لہٰذا ہماری بھی کوشش ہے کہ بلاول بھٹو وزیر اعظم بنیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے 2008 میں جو اپنا منشور دیا اور اس پر مکمل عمل درآمد بھی کیا تھا، ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پارٹی نے اپنا منشور پورا کیا ہو۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اس بار بھی الیکشن سے پہلے ہم اپنا منشور دے دیں گے، پیپلز پارٹی اپنے نشان تیر سے الیکشن میں حصہ لے گی، کوشش کریں گے دوسری پارٹیوں سے سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کریں۔

جب تک سیاستدان ایک جگہ اور ایک آواز نہیں ہونگے صورتحال کنٹرول نہیں ہوگی، ملکی معیشت خطرناک اژدھا بن چکی ہے، اس معیشت کو درست کرنا ہے یہ بڑا چیلنج ہے۔

سیاستدانوں کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لینا ہوگا، اعتماد ہوگا تو ہم اس خراب معیشت کو درست کرسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -