تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سابق آرمی چیف نے غیرملکی ملازمت کے لیے کوئی درخواست نہیں‌دی: خواجہ آصف

اسلام آباد : وزیردفاع خواجہ آصف نے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی غیر ملکی ملازمت کے حوالے سے کہا  ہے کہ راحیل شریف نے اس سلسلے میں حکومت سے کوئی درخواست نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینٹ میں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ سابق آرمی چیف عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے تھے تاہم دو دن قبل وہ وطن لوٹ آئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق چیف جنرل راحیل شریف نےغیرملکی ملازمت کے لئے حکومت کو کوئی درخواست نہیں دی۔ انہوں  نے سینٹ کے سامنے یہ بھی کہا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد آرمی چیف کوغیرملکی ملازمت کے لئے وزارت یا ادارے سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اگرسابق آرمی چیف راحیل شریف نے این او سی کے حوالے سے کوئی درخواست دی تو ایوان کو ضرور باخبر کریں گے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجیہ ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آرمی چیف راحیل شریف کی 39 اسلامی ممالک کی سربراہی کےحوالے سے گردش کرتی خبرکی تصدیق کی تھی۔

سابق آرمی چیف گزشتہ برس نومبر میں اپنے عہدے کی مدت مکمل کرکے ریٹائر ہوگئے تھے ‘ ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک سال سے ہی یہ اطلاعات گردش کررہی تھیں کہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف بننے والے 39 اسلامی ممالک کے فوجی اتحاد کی سربراہی کریں گے جس کا صدر مقام ریاض ہوگا۔

Comments

- Advertisement -