پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

خواجہ اظہار الحسن کا مویشی منڈیاں 24 گھنٹے کھولنے کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : مویشی منڈی 24 گھنٹے کھلی رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور رات میں خریداری کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مویشی منڈی کی ٹائمنگ میں توسیع سے متعلق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ شہر قائد کے بہت سے لوگ مجبور ہیں دن میں اپنا جانور نہیں خرید سکتے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے مویشی منڈی میں 24 گھنٹے جانوروں کی خریداری کی اجازت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مویشی منڈی میں ایس او پیز و احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہری دن میں ملازمت کرتے ہیں اور رات میں خریداری کرتے ہیں، حکومت کو شہریوں کی مجبوری کو سمجھنا ہوگا اور اس کے مطابق فیصلہ کرنا ہوگا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا سندھ بھر میں مویشی منڈیوں کو کھولنے کا حکم

خیال رہے کہ 15 جولائی کو وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایس اوپیز کے تحت مویشی منڈیاں کھولنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا تھا کہ عوام مویشی منڈیوں میں جانے سے گریز کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں