15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

سدھارتھ ملہوترا پیار سے کیا کہتے ہیں؟ کیارا ایڈوانی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کیارا ایڈوانی کا کہنا ہے کہ شوہر و اداکار سدھارتھ ملہوترا انہیں پیار سے ’کی‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں شرکت کی اور مداحوں کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیے۔

کیارا ایڈوانی سے ایک مداح نے سوال کیا کہ ’انہوں نے سدھارتھ ملہوترا کو شادی کے بعد سب سے پہلے کیا پکوان بنا کر کھلایا؟‘

- Advertisement -

جواب میں اداکارہ مسکرانے لگیں اور ایمانداری سے بتایا کہ اب تک وہ صرف پانی ہی ابال سکی ہیں۔

کیارا ایڈوانی نے انکشاف کیا کہ سدھارتھ ملہوترا کھانے پکانے میں ماہر ہیں اور روٹی بہت اچھی بنالیتے ہیں۔

واضح رہے کہ کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا رواں سال 7 فروری کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

کیارا ایڈوانی متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جس میں کبیر سنگھ، ستیا پریم کی کتھا، شیرشاہ، بھول بھلیا ٹو، ایم ایس دھونی ودیگر شامل ہیں، اداکارہ فلم ’وار ٹو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی جس میں ریتھک روشن اور جونیئر این ٹی آر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ کیارا ایڈوانی تیلگو فلم ’گیم چینجر‘ میں بھی مرکزی کردار نبھائیں گی جس میں ان کے ہمراہ رام چرن شامل ہیں۔

سدھارتھ ملہوترا نے کرن جوہر کی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا جس کے بعد انہوں نے مشن مجنوں، اک ولن، یودھا، تھینک گوڈ ودیگر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں