تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

لاہور میں اغوا ہونے والے بچے کی لاش پڑوسی کے صندوق سے برآمد

لاہور: صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں اغوا ہونے والے بچے کی لاش پڑوسی کے صندوق سے برآمد کرلی گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ کا رہائشی 10 سالہ تنزیل گزشتہ روز پڑوسن کے گھر گیا تھا جس کے بعد وہ لاپتا ہوگیا، پولیس نے تنزیل کے اغوا کا مقدمہ تھانہ شاہدرہ میں درج کیا تھا۔

پولیس نے بچے کی تلاش کا کام شروع کیا تو شک کی بنا پر پڑوسن کے گھر کارروائی کی گئی جہاں صندوق سے بچے کی لاش برآمد ہوئی۔

مزید پڑھیں: لاہور: ایک ماہ قبل اغوا شدہ بچے کی جھلسی ہوئی لاش برآمد

پولیس کے مطابق زینب نامی خاتون نے بچے کو قتل کرکے صندوق میں بند کیا، بچے کو منہ پر کپڑا ڈال کر قتل کیا گیا۔

اہلخانہ کے مطابق تنزیل ہمسائے کے گھر سے چھوٹی بہن کے کھلونے واپس لینے گیا مگر واپس نہ آیا۔خاتون نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا 10 سالہ تنزیل نے کچھ عرصہ قبل میری تین سالہ بیٹی کیساتھ زیادتی کی کوشش کی۔

پولیس نے بچے کی لاش قبضے میں لے کر ملزمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کرلیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔

Comments

- Advertisement -