اشتہار

کراچی میں کینیا کی 2 مغوی خواتین بازیاب

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں پنجابی سوداگران سوسائٹی سے کینیا کی 2 مغوی خواتین بازیاب کرا لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اے وی سی سی نے سی پی ایل سی کے ہمراہ سپرہ ائی وے پنجابی سوداگران سوسائٹی پر مشترکہ چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے کینیا کی شہری دو مغوی خواتین کو بازیاب کرا لیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ سی پی ایل سی کو کینیا ہائی کمیشن نے درخواست دی تھی، جس میں کینین شہری کا کہنا تھا اس کی بہن مغوی لولے عابدی کالے اور ٹریسہ ونگی کو وومن ٹریفکنگ کے ذریعے پاکستان لایا گیا ہے، مغوی خواتین کو جھانسا دے کر بلایا اور اغوا کر لیا گیا۔

- Advertisement -

کینیا ہائی کمیشن کے مطابق مغویوں کے پاسپورٹ بھی چھین لیے گئے تھے اور لوے عابدی کالے کے نام پر اکاؤنٹ بھی کھولے گئے، جو کسی تنظیم کو دہشت گردی کی فنڈنگ میں بھی استعمال ہو سکتے تھے۔

ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مغوی لولے عابدی کالے نے اپنی لوکیشن کسی طرح کینیا بھیج دی تھی، جہاں سے ہائی کمیشن کینیا اسلام آباد نے لوکیشن چیف سی پی ایل سی کو بھیجی۔

بعد ازاں، سی پی ایل سی ٹیم نے اے وی سی سی کے ساتھ کامیاب چھاپا مار کر آغا اور راجہ حسنین نامی دو ملزمان کو گرفتار کر لیا، جب کہ گروہ کا سرغنہ حیدر رحمان اور ساتھی ندرت العین فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایس ایس پی عبدالرحیم شیرازی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف دہشت گردی، اغوا اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور اسپیشلائزڈ ٹیم کی جانب سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں