12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

لاہور میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : کاہنہ میں مغوی خود ہی اغوا کار نکلا، پولیس نے ملزم اللہ دتہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزم نے تین لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ میں اغوا برائے تاوان کا ڈراپ سین ہوگیا ، مغوی خود ہی اغوا کار نکلا۔

پولیس نے تھانہ کاہنہ کی حدودصوئے سے ملزم اللہ دتہ کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا، ملزم نے ایک روزقبل اپنےبھائی اصغرکے ذریعے اپنے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کروایا تھا۔

- Advertisement -

ایس پی ماڈل ٹاؤن عمارہ شیراز نے کہا کہ ملزم نے اپنے دو ساتھیوں سے مل کراپنے گھر والوں سے تین لاکھ تاوان کی ڈیمانڈ کی۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کی تو پتہ چلا مغوی خود ہی معاملےکا ماسٹرمائنڈ ہے۔

عمارہ شیراز نے بتایا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم اللہ دتہ، آصف، نبیل شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی اور ملزمان سے تین لاکھ تاوان کی رقم بھی برآمد کرلی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں