ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

تین کمسن بیٹیوں کا قاتل باپ گرفتار، نہر سے لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

چونیاں : گزشتہ روز3بیٹیوں کو نہر میں پھینکنے والے سنگدل باپ کو پولیس نے گرفتار کرلیا، پولیس نے ایک بچی کی لاش نہر سے برآمد کرلی۔

اس حوالے سے پولیس نے میڈی اکو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ملزم نے چند دن پہلے آلہ آباد کےعلاقے بگھیانہ میں فائرنگ بھی کی تھی۔

ڈی پی او چونیاں نے بتایا کہ ملزم نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل اور چار افراد کو زخمی کیا تھا، ملزم نے دوران تفتیش3بیٹیوں کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ ملزم نے اپنی تینوں بیٹیوں کو قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دی تھیں، ریسکیو اہلکار نے نہر سے آج چھوٹی بیٹی کی لاش تلاش کرلی ہے۔

پولیس کے مطابق باقی2بچیوں کی لاشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے، اس سلسلے میں آئی جی پنجاب نے گرفتار ملزم کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں