تازہ ترین

کرائم ڈرامہ فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی کرائم ڈرامہ فلم ’کلرز آف دی فلاور مون‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔

’کلرز آف دی فلاور مون‘ امریکا میں قبائلی افراد کے قتلِ عام کی سچی داستان ہے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکاروں کی تاریخی فلم اکتوبر میں پردے پر سجے گی۔

فلم ڈیوڈ گران کی 2017 کی کتاب پر مبنی ہے جس کا عنوان ہے: The Osage Murders and the Birth of the FBI۔ لیو نارڈو ڈی کیپریو کئی سالوں بعد ہدایتکار مارٹن سکورسی کے ساتھ دوبارہ مل رہے ہیں۔

متعلقہ: ٹام کروز کی فلم ’ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘ کا تہلکہ خیز ٹریلر جاری

تقریباً 200 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی اس فلم کا لوگ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ایپل نے ’پیراماؤنٹ‘ اسٹوڈیو سے اسے خرید لیا ہے۔

Comments

- Advertisement -