جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

ٹام کروز کی فلم ’ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘ کا تہلکہ خیز ٹریلر جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ہالی وڈ کے سُپر اسٹار ٹام کروز کی بلاک بسٹر جاسوسی سیریز مشن امپاسیبل کی ساتویں فلم ’ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘ کا تہلکہ خیز ٹریلر آگیا۔

مہلک ہتھیار دشمن کے ہاتھوں لگنے سے کیسے بچایا جائے؟ ٹام کروز پھر سے ناممکن کو ممکن بنانے کیلیے تیار ہیں۔ ایکشن سے بھرپور شاہکار 12 جولائی کو مداحوں کا لہو گرمائے گا۔

سیریز مشن امپاسیبل کی پہلی فلم سال 1996 میں نمائش کیلیے پیش کی گئی تھی جسے کافی پسند کیا گیا۔ سیریز کی اب تک چھ فلمیں ریلیز کی جا چکی ہیں۔

’ڈیڈ ریکوننگ پارٹ ون‘ کے ٹریلر میں ابو ظہبی کے اہم مقدمات کو دیکھا جا سکتا ہے جس میں لیوا صحرا اور مڈ فیلڈ ٹرمینل بھی شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں