تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

میں نے اپنی زندگی کتوں کیلئے وقف کردی، شہری کا دعویٰ

سربین شہری نے 1200 کتوں کی جان بچاکر ہمدردی کی مثال قائم کردی جن میں سے 350 کتوں کو مختلف ممالک کے افراد گود لے چکے ہیں۔

دنیا بھر سے انسانی ہمدردیوں کے بے مثال واقعات سنّے کو ملتے ہیں لیکن سربین شہری ساشا پیسک نے سینکڑوں کتوں کی جان بچاکر ہمدردی کی مثال قائم کردی کیونکہ کتے ایسا جانور ہیں جنہیں لوگ گھروں میں پالتے بھی ہیں لیکن جو لاوارث کتے ہوتے ہیں انہیں بیشتر افراد تشدد کا نشانہ بھی بناتے ہیں۔

سربین شخص نے اپنے گھر میں 750 کتوں کو پناہ دی ہوئی ہے جن کا وہ باقاعدگی سے خیال بھی رکھتے ہیں اور یہی ان کی وجہ شہرت بھی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2015 سے پہلے انہیں کوئی نہیں جاتنا تھاتاہم 2015 میں ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوگئی جسے 6 کروڑ سے زائد افراد نے دیکھا اور اس کے بعد سے دنیا بھر سے لوگ ان سے رابطہ کرتے ہیں تاکہ ان کی مدد کرسکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن پر دستاویزی فلمیں بھی بنائی گئیں اور کئی ویڈیو بلاگرز نے ان کی کاوشوں پر ولاگز بھی ترتیب دیئے۔

ساشا کا کہنا تھا کہ سربیا اور نیش کے قریبی علاقوں کے افراد کتوں کے ساتھ میری اس ہمدردی کو فضول کام مانتے ہیں اور کہتے ہیں میں یہ فضول کام چھوڑ کر کوئی دوسرا کام کروں لیکن میں اپنی زندگی کتوں کےلیے وقف کرچکا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت زیادہ افسوس ہوتا ہے جب کوئی شخص اپنا کتا میری بنائی ہوئی پناہ گاہ میں چھوڑنے کےلیے آتا ہے تو واپس جاتے ہوئے مجھے یہ کام چھوڑنے کا مشورہ دے ڈالتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شروع میں کتوں کی دیکھ بھال کا کام خود کرتے تھے تاہم ان کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر سے افراد انہیں امدادی رقوم بھیجنا شروع کی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت ان کی پناہ گاہ میں موجود کتوں کا ماہانہ خرچہ تقریباً 10 ہزار یورو ہے جو پاکستانی روپوں میں 17 لاکھ پاکستانی روپیے سے زائد بنتا ہے۔

Comments

- Advertisement -