تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سعودی ولی عہد نے عید کا پہلا روز کہاں گزارا؟ تصاویر سامنے آگئیں

ریاض: سعودی عرب کے ولی عہد اور دفاعی معاملات دیکھنے والے شہزادہ محمد بن سلمان نےعید کا پہلا روز جنوبی سرحدی علاقے میں اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گزارا اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت خلیجی و دیگر ممالک میں مسلمانوں نے آج عید الفطر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا اور ایک دوسرے سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان ، محمد بن سلمان سمیت دیگر رائل فیملی کے افراد نے مسجد الحرام میں عید کی نماز ادا کی، اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

بعد ازاں خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان نے مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دی اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ  ’’خوشی کے اس موقع پر تمام خلیجی ممالک آپسی تعلقات کو بات چیت سے بیٹھ کر حل کریں تاکہ امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز سے باہر نکالا جاسکے‘‘۔

سعودی گیزیٹ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے عید کے پہلے روز اپنے چند لمحات جنوبی سرحدی علاقے میں اگلے مورچوں پر تعینات فوجیوں کے ساتھ گزارے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں آج عید الفطرمنائی جارہی ہے

محمد بن سلمان کو دیکھ کر فوجیوں نے مسرت کا اظہار کیا اور تصاویر بھی بنوائیں، سعودی ولی عہد کے فرمانروا کا خصوصی پیغام بھی فوجیوں کو پہنچایا اور اُن کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کیا۔

سرحد پر تعینات فوجی اہلکار اور افسران نے محمد بن سلمان کے یقین دہانی کرائی کہ وہ خون کے آخری قطرے تک مملکت کا دفاع کریں گے اور دشمن کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملا دیں گے۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں