اشتہار

لاہور قلندرز کی کمزور بولنگ کا فائدہ اٹھاؤں گا، محمد اخلاق

اشتہار

حیرت انگیز

پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ لاہور قلندرز کے بولرز سے پہلے جیسی بولنگ نہیں ہورہی جس کا فائدہ اٹھاؤں گا۔

ایل سی سی اے گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کنگز کے وکٹ کیپر بیٹر محمد اخلاق نے دفاعی چیمپئنز لاہور کے بولنگ اٹیک اور قلندرز کے خلاف کنگز کے پلان سے متعلق بتایا۔

محمد اخلاق نے کہا کہ میں اسی پلان کے ساتھ جاؤں گا جس طرح گزشتہ سال لاہور کے خلاف کھیلا تھا اور ٹیم کے لیے جو بہتر ہوگا وہی کروں گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب بولرز اچھی بولنگ کررہے ہوتے ہیں تو وہ بیٹرز پر دباؤ ڈالتے ہیں اگر وہ اچھی بولنگ نہیں کرپاتے تو ہم یقینی طور پر اس کا فائدہ اٹھائیں گے اور قلندرز کے ویک پوائنٹس کو اپنے پلس پوائنٹس میں بدل دیں گے۔

محمد اخلاق نے کہا کہ اوپنر کو پہلے چھ اوورز میں جارحانہ انداز کے ساتھ بیٹنگ کرنی چاہیے اور ہمارا پلان یہی ہے کہ پاور پلے کا فائدہ اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ محمد اخلاق نے پشاور زلمی کے خلاف 24 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی تھی جس میں تین چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔

یاد رہے کہ آج پی ایس ایل 9 میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں ٹکرائیں گی، ہیڈ ٹو ہیڈ مقابلوں میں کراچی کنگز نے 17 میں سے 11 میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں