تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

’ان آنکھوں کی مستی‘ کنزا ہاشمی کی ویڈیو وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنزا ہاشمی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کنزا ہاشمی نے ویڈیو شیئر کی جس کے بیک گراؤنڈ میں ماضی کا مشہور گانا ’ان آنکھوں کی مستی‘ سنا جاسکتا ہے۔

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کنزا نے لکھا کہ ’وہ اس گانے کو ہمیشہ سے پسند کرتی ہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kinza Hashmi (@kinzahashmi)

کنزا ہاشمی نے چند گھنٹوں یہ ویڈیو شیئر کی جسے ساتھی اداکارہ اور انڈسٹری میں ان کی بہترین دوست صبور علی سمیت دیگر مداح بھی پسند کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ کنزا ہاشمی (حیا) اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ہوک‘ میں مرکزی کردار نبھا رہی ہیں دیگر کرداروں میں فیصل قریشی، صائمہ نور، حنا دلپذیر، مریم انصاری، شہروز سبزواری ،شبیر جان ودیگر شامل ہیں۔

’ہوک‘ کی ہدایت کاری کے فرائض محسن مرزا نے انجام دیے ہیں جبکہ اس کی کہانی شگفتہ بھٹی اور شاہد ڈوگر نے لکھی ہے۔

گزشتہ روز ہوک کے تیسرا ٹیزر ریلیز کیا گیا جس میں دکھایا گیا کہ کنزا ہاشمی اور شہروز سبزواری کو دکھایا گیا تھا، وہ ساتھ پڑھتے ہیں اور انہیں ’حیا‘ سے محبت ہوجاتی ہے جبکہ فیصل قریشی بھی پہلے ٹیزر میں حیا کو دھمکاتے دکھائی دیے تھے۔

کنزا ہاشمی نے ڈرامہ سیریل ’آزمائش‘ میں ’نمرا‘ کا کردار نبھایا تھا جس کی کاسٹ میں گل رعنا، شہود علوی، لیلیٰ واسطی، فہد شیخ، یشما گل، فرقان قریشی ودیگر شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -