بھارتی کرکٹر کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے نومولود بیٹی کی تصویر شیئر کی اور نام بھی بتا دیا۔
کرکٹر کے ایل راہول ان دنوں انڈین پریمیئر لیگ میں دہلی کیپٹلز کی نمائندگی کررہے ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اتھیا شیٹی اور راہول نے بیٹی کا نام بتایا ہے۔
جوڑے نے 24 مارچ کو انسٹاگرام پوسٹ میں بچی کی پیدائش کا اعلان کیا۔
کے ایل راہول لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ سے محروم رہے اور بچی کی پیدائش کی وجہ سے اہلیہ کے ساتھ موجود تھے۔
کے ایل راہول اور اتھیا شیٹی نے اب بتایا ہے کہ انہوں نے بیٹی کا نام ’ایوارہ‘ رکھا ہے جبکہ دونوں نے اپنے ساتھ بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔
اس سے قبل اداکار سنیل شیٹی نے سالگرہ کے موقع پر کے ایل راہول کے لیے پوسٹ شیئر کی تھی۔
واضح رہے کہ کے ایل راہول دہلی کیپٹلز میں شامل ہونے سے پہلے آر سی بی، پنجاب کنگز اور ایل ایس جی کے لیے بھی کھیل چکے ہیں۔