اشتہار

کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ملزم ’ہکلا‘ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں ایک کے ایم سی انسپکٹر کے قتل میں ملوث ملزم ’ہکلا‘ گرفتار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے نشتر روڈ رنچھوڑ لائن میں خفیہ اطلاع پر ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کے ایم سی کے انسپکٹر محمد علی کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کے مطابق ملزم سلمان عرف ہکلا پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے 3 ساتھی پہلے ہی گرفتار ہو چکے ہیں۔

- Advertisement -

سی ٹی ڈی انچارج کا کہنا ہے کہ کے ایم سی انسپکٹر کے قتل کا منصوبہ ملزم کے گھر پر تیار کیا گیا تھا، گرفتار ملزم سے مزید کیسز سے متعلق تفتیش کی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں