تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مگرمچھوں کے جھگڑے میں خوفناک چیخ پکار، مکین ڈر گئے

واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں دو خوفناک مگرمچھ لڑتے ہوئے ایک گھر کے دروازے تک پہنچ گئے، مگرمچھوں کی لڑائی نے مکینوں کی چیخیں نکال دیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک رہائشی نے میڈیا کو گھر کے مین دروازے پر دو مگر مچھوں کے لڑنے کا بتاکر حیران کردیا، امریکی خاتون نے بتایا کہ میں اپنے خاوند کے ہمراہ گھر میں تھی کہ اچانک دروازے پر کچھ ٹکرانے کی آوازیں آئیں۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یوں گھر کے باہر خطرناک بن بلائے مہمانوں کو یوں لڑتا دیکھ کر مکین شدید خوفزدہ ہوگئے۔

امریکی شہری سوئی گیسل نے بتایا کہ ریاست فلوریڈا کے علاقے فورٹ میسرز میں واقع گھر میں اپنے شوہر کے ہمراہ تھی کہ اچانک ہم نے اپنے مین گیٹ پر شور شرابے کی آوازیں سنی، جیسے کوئی جھگڑ رہا ہو۔

شور شرابا زیادہ بڑھا تو میرے شوہر نے کھڑی سے باہر جھانکا اور بتایا کہ کچھ جنگلی جانور (مگرمچھ) مہمان بن کر آئے ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ مجھے لگا کہ میرا شوہر ’جو‘ مذاق کررہا ہے لیکن جب دروازہ ٹھوکنے کی آوازوں مین اضافہ ہوا ‘جیسے کوئی مدد مانگ رہا ہو’ تو میں نے کھڑی سے جھانک کر دیکھا اور حیران رہ گئی کہ جو درست کہہ رہا تھا باہر حقیقت میں دو خوفناک مگرمچھ آپس میں بری طرح لڑرہے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سوئی گیسل نے بتایا کہ دونوں مگرمچھ بیس منٹ تک میرے دروازے پر لڑتے رہے پھر خود ہی چلے گئے، لیکن میں نے ان کی خوفناک لڑائی کی ویڈیو ریکارڈ کرلی۔

Comments

- Advertisement -