اشتہار

معروف گلوکار نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

سیئول : کوریا کے معروف گلوکار نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ان کی لاش گزشتہ روز پولیس کو ان کے گھر سے ملی۔

تفصیلات کے مطابق کورین گلوکار چوئی سنگ بونگ نے حالات سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، ان کی عمر 33 سال تھی۔

نوجوان گلوکار سال 2011 میں کوریا گاٹ ٹیلنٹ میں دوسری پوزیشن حاصل کرکے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے تھے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گلوکار کو منگل کی صبح جنوبی سیئول کے ضلع یوکسام ڈونگ میں رہائش گاہ سے پولیس نے مردہ حالت میں پایا۔

متنازع گلوکار نے کورین لیبل بونگ بونگ کمپنی کے ساتھ ایک ریکارڈ معاہدہ بھی کیا ۔

بعد ازاں گلوکار نے ایک غریب نوجوان سے انٹرنیٹ کی شہرت یافتہ شخصیت بننے تک کے اپنے سفر کے بارے میں آپ بیتی بھی لکھی۔

پولیس کا خیال ہے کہ معروف گلوکار نے خودکشی کرنے کا فیصلہ بہت پہلے کیا تھا کیونکہ اس نے اس ہفتے کے شروع میں اپنے یوٹیوب چینل پر مداحون کیلئے ایک الوداعی پیغام بھی اپ لوڈ کیا تھا۔

سال 2021 میں گلوکار کے کیریئر نے ایک تاریک موڑ لیا جب انہوں نے چندہ اکٹھا کرنے کی مہم یہ کہتے ہوئے شروع کی کہ کہ وہ کینسر جیسے موذی مرض سے نبردآزما ہیں اور علاج کے لیے رقم کی ضرورت ہے، بعد میں پتہ چلا کہ یہ ایک دھوکہ تھا۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، چوئی نے الوداعی نوٹ میں اپنی اس’احمقانہ غلطی‘ کے لیے قوم سے معافی مانگی اور تصدیق کی کہ اس نے بہانے سے وصول کیے گئے تمام عطیات واپس کر دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں