تازہ ترین

قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست جاری...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

اسلام آباد: نگراں حکومت نے آئندہ 15 دن کے...

صدر مملکت نے چار آرڈیننس جاری کردیے

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چار...

جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی اور شوکاز نوٹسز چیلنج کردیے

اسلام آباد: جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل...

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشت گرد مارے گئے

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے 2 اضلاع میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 کو گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ پہلا آپریشن بنوں کے علاقے جانی خیل میں کیا گیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 6 دہشتگرد مارے گئے اور پانچ کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک و گرفتار دہشت گرد فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد جانی خیل میں موٹرسائیکل خودکش حملے میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دوسرا آپریشن شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولیاں بھی برآمد کی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقوں میں ممکنہ دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز کا دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہوا ہے جبکہ مقامی افراد کی آپریشن میں مکمل حمایت حاصل ہے۔

Comments

- Advertisement -