20.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنی کٹوتی ہوگی ؟ اہم خبر آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور : نگراں خیبرپختونخوا حکومت نے معاشی مشکلات کے باعث سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد کٹوتی کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق نگراں خیبرپختونخوا حکومت کیلئے سرکاری ملازمین کو تنخواہ دینا مشکل ہوگیا، اس حوالے سے نگراں کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا یے۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں معاشی مشکلات میں کمی کیلئے مختلف آپشن پرغور کیا جائے گا اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ممکنہ حد تک کٹوتی کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

- Advertisement -

صوبے کو سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کیلئے فنڈز کی شدید کمی کا سامنا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 25 فیصد کٹوتی کی سفارشات تیار کرلی ہیں اور سمری منظوری کیلئے نگران وزیراعلیٰ کو بھیجی جائے گی، کٹوتی سے ماہانہ 8 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تنخواہوں سےکٹوتی کا فیصلہ فنانس ڈپارٹمنٹ کے اجلاس میں کیا گیا تھا اور ساتھ ہی صوبے کو ڈیفالٹ سے بچانے کےلیے مختلف آپشنز پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مالی بحران کو کنٹرول کرنے کےلیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے، اضافہ واپس لینے سے ماہانہ 9 ارب روپے کی بچت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں