20.8 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

خیبرپختونخواہ میں‌ زلزلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں 3.9 شدت زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع صوابی اور گردونواح کے شہریوں نے زلزلے کےجھٹکےمحسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے مارے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مغربی ایران تھا جس کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

- Advertisement -

زلزلے کے نتیجے میں اب تک کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ 28 اکتوبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مالاکنڈ، شانگلہ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 186 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز افغانستان کے قریب ہندوکش کا خطہ تھا۔

زلرلہ کیوں آتا ہے؟

زلزلہ قشر الارض سے توانائی کے اچانک اخراج کى وجہ سے رونما ہوتا ہے، جس کى وجہ سے زیر زمین مخصوص لہريں پيدا ہوتى ہيں۔ يہ توانائی اکثر آتشفشانى لاوے کى شکل ميں سطح زمين پر نمودار ہوتى ہے۔

اس توانائى (آتشفشانى لاوے) کے قوت اخراج سے قشر الارض کى ساختمانى تختيوں ميں حرکت پذيرى پيدا ہوتى ہے۔ لہذا اپنے دوران حرکت يہ تختياں آپس ميں ٹکراتى ہيں جس کى وجہ سے سطح زمين کے اوپر جھٹکے (tremours) پيدا ہوتے ہيں اور زلزلے رونما ہوتے ہيں۔

زلزلوں کي پیمائش ايک پيمانے پرکی جاتی ہے جسے ريکٹراسکيل کہا جاتا ہے- 1280 ميں، "زلزلوں” کو امريکہ ميں "ايورتھکوئيکينج” کہا جاتا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں