The news is by your side.

Advertisement

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل، جعلی پیر گرفتار

پشاور: خیبرپختونخواہ  پولیس نے کرنٹ لگا کر بچے کے جن اتارنے والے جعلی پیر کو گرفتار کرلیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک روز قبل ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص بچے پر تشدد کرتے اور کرنٹ لگاتا نظر آرہا تھا، مذکورہ شخص کا دعویٰ تھا کہ وہ بچے کے جن اتار رہا تھا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو وائرل ہوئی تو  صارفین نے مذکورہ شخص کی گرفتار ی کا مطالبہ کیا اور انہوں نے حکام بالا سے مذکورہ شخص کے سخت کارروائی کرنے کا کہا تھا۔

پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اطلاع دی کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بچے پر تشدد کرنے اور کرنٹ لگانے والے شخص کو نشاندہی کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔

خیبرپختونخواہ پولیس ترجمان کے مطابق ’پشاور پولیس نے اچینی بالا کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی پیر کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد اللہ ولد قدرت اللہ کے نام سے ہوئی‘۔

پولیس حکام کے مطابق مذکورہ شخص خود کو پیر ظاہر کر کے لوگوں کے جن اتارتا تھا، وہ پڑھائی کے ساتھ متاثرہ شخص کو تشدد کا نشانہ بناتا اور اُس کو کرنٹ لگاتا تھا۔

ترجمان کے پی پولیس کے مطابق جعلی پیر کو گرفتار کر کے اُس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ کیس کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں