شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے بتایا ہے کہ انہوں نے شادی کے بعد کھانے میں کیا بنایا تھا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول پروگرام ’جیتو پاکستان‘ میں اداکارہ کبریٰ خان نے شرکت کی اس موقع پر پروگرام میں شریک اداکاروں اور شرکا نے ان کا تالیاں بجا کر استقبال کیا۔
میزبان فہد مصطفیٰ نے کبریٰ سے پوچھا کہ شادی کے بعد پہلی بار کھانے میں کیا بنایا؟
جواب میں کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے ’فرنچ ٹوسٹ‘ بنایا تھا۔
اس پر میزبان نے کہا کل ہماری کے لیے کچھ پکا کر بھیجو گی اور میں لائیو شو میں دکھاؤں گا کہ کبریٰ نے سب سے پہلے پکا کر کیا بھیجا آپ کو سلامی بھی دی جائے گی۔
اداکارہ نے کہا کہ ٹھیک ہے میں کچھ کھانے میں بنا کر لاؤں گی۔
واضح رہے کہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، اداکار جوڑی نے نکاح مسجد الحرام میں کیا تھا۔
کبریٰ خان اس سے قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نور جہاں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، گوہر رشید ’اے دل‘ میں منفی کردار نبھا رہے ہیں۔