اشتہار

کبرٰی خان کس کا نمبر بلاک کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اے آر وائی ڈجیٹل کے شو میں دلچسپ سوالات کے جواب دے دیے۔

میزبان فہد مصطفیٰ کے شو میں کبریٰ خان کے علاوہ اداکار فیضان شیخ اور کرکٹر اظہر علی بھی موجود تھے۔ اداکارہ سے پہلا سوال کیا گیا کہ آپ نبیل، ندیم اور وجاہت رؤف میں سے کس کا موبائل نمبر بلاک کرنا چاہتی ہیں؟

اس دوران فیضان شیخ نے کبریٰ خان کو کرکٹر عمر اکمل کا بھی آپشن دیا جس پر اداکارہ نے بتایا کہ وہ عمر اکمل کا نمبر بلاک کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے جواب پر شو میں قہقہے لگ گئے۔

- Advertisement -

فہد مصطفیٰ نے وضاحت کی کہ عمر اکمل آپشن میں شامل نہیں لہٰذا آپ پہلے تین ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

متعلقہ: کبریٰ خان نے میجر (ر) عادل فاروق راجہ کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا

کبریٰ خان سے ایک اور سوال کیا گیا کہ آپ کس کی فرینڈ ریکویسٹ قبول کرنا پسند کریں گی، آپشنز ہیں، شیخ رشید، خلیل الرحمٰن قمر یا پھر ساحر لودھی؟ اس پر اداکارہ نے ساحر لودھی کا نام لیا۔

میزبان نے تیسرا سوال کیا کہ ’انڈسٹری میں کون اچھا اداکار نہیں ہے، آپشنز ہیں ہمایوں سعید، فہد مصطفیٰ یا پھر گوہر رشید؟‘

فیضان شیخ نے پھر سے لقمہ دیتے ہوئے عمر اکمل کا آپشن بھی دیا تاہم کبریٰ خان نے ڈرتے ہوئے ہمایوں سعید کا نام لیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں