تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اداکارہ کبریٰ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان نے اپنی بہن کے ولیمے میں شرکت کی جس کی تصاویر انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی جو وائرل ہوگئیں۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کبریٰ خان بہت خوبصورت دکھائی دے رہی ہیں، کبریٰ خان نے انسٹاگرام پر چھ تصاویر پوسٹ کی تھیں۔

کبریٰ خان کی تصاویر کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور مداح اس پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا اداکارہ کبریٰ خان بھی شوبز کو خیرباد کہہ دیں گی؟

واضح رہے کہ کبریٰ خان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2014 میں مزاحیہ فلم نامعلوم افرادسے کیا تھا، کبریٰ نے اداکار محسن عباس حیدر کے ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

یاد رہے کہ کبریٰ خان نے گزشتہ سال نومبر میں ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر وہ چیزوں میں توازن قائم نہ رکھ سکیں تو انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیں گی۔

کبریٰ خان کا کہنا تھا کہ انہیں گزشتہ برس اپنے اندر آنے والی روحانی تبدیلیوں کا احساس ہوا جس کے بعد ان کی زندگی اور سوچ میں تبدیلی آنا شروع ہوئی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری سے حاصل کیے جانے والے ایوارڈز کی خدا سامنے کوئی اہمیت نہیں اور شاید اس بات کا خیال مجھے یوں آیا کہ بستر مرگ پر رب کے سامنے جاتے ہوئے خوفزدہ نہیں ہونا چاہتی۔

Comments

- Advertisement -